شبلی فراز نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور ہو رہی ہے، حکومت کے مفاد میں ہے کہ اسے باضابطہ مذاکرات کی پیشکش کرنی چاہیے۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی صورت میں حل نکلتا ہے تو یہ بہتر ہو گا، بانئ پی ٹی آئی کا بیان آیا ہے کہ وہ کچھ دنوں کے لیے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کر سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہماری مذاکراتی کمیٹی کے ممبران سے بانئ پی ٹی آئی کی ملاقات ہی نہیں کرائی جا رہی، جب تک ان سے ملاقات نہیں ہوگی تب تک کمیٹی کی حدود کا تعین نہیں ہو سکے گا۔