بین الاقوامی
مذاکرات نہیں کریں گے، ایران کا قطر و عمان کو پیغام
ایران نے قطر اور عمان کو آگاہ کردیا ہے کہ جب تک جنگ جاری ہے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

مذاکرات نہیں کریں گے، ایران کا قطر و عمان کو پیغام
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ تہران حملے کے دوران بات چیت نہیں کرے گا۔اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے بعد مذاکرات ہوسکیں گے، عمان اور قطر سے کہا ہے وہ جنگ بندی کے لیے امریکہ سے بات کریں۔
مذاکرات نہیں ہوں گے
اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان نئے حملوں کا تبادلہ ہوا ہے، جس سے وسیع تر جنگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل میں جلد معاہدہ کرانے کا اعلان کیا۔
جمعہ کے روز اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور پھر ایران کی جوابی کارروائی کے بعد خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوچکی ہے۔