پاکستان

مذاکرات نہیں صرف سلام دعا : شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، ابھی تو صرف سلام دعا ہوئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 دسمبر سے پہلے پہلے بات ہو جائے تو ملک کے لیے اچھا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ 15 دسمبر کو بانی نے ترسیلات زر سے متعلق کال دی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حالات جوں کے توں رہے تو کال پر عمل درآمد ہو گا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی صورت مذاکرات نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا تھا کہ تحریکِ انصاف مذاکرات کر رہی ہے تو یہ بھاگ رہے ہیں، ملک کی خاطر مذاکرات ہو رہے ہیں تو ہونے چاہئیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت تکبر اور رعونت سے نکلے اور اپوزیشن کو انگیج کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button