قومی خبریں

مذاکرات میں شرکت اب نہیں: عمر ایوب

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت اب نہیں۔

مذاکرات میں شرکت اب نہیں، ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کی خبریں محض افواہیں ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پر چھاپا مارا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کی وجہ 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن نہ بننا ہے۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نہیں آئی لیکن مذاکراتی کمیٹی برقرار رہے گی۔

اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کر کے بتائیں گے، ہم اپنا اجلاس کریں گے اس میں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

 مذاکراتی کمیٹی برقرار رہے گی: ایاز صادق

انہوں نے کہا تھا کہ توقع رکھتا تھا کہ آج اپوزیشن کے دوست تشریف لائیں گے، آج 45 منٹ انتظار کیا، میسج بھی کیا، وہ نہیں آئے، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جس پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button