قومی خبریں

دہشتگردی سے نمٹنا ہے،عالمی تعاون درکار ہے، محسن نقوی

امریکی وفد کے سربراہ و محکمۂ خارجہ کی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

دہشتگردی سے نمٹنا ہے،عالمی تعاون درکار ہے، محسن نقوی

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دہشت گردی، اسمگلنگ اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

امریکی عہدے دار نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ وزیرِ داخلہ نے امریکی عہدے دار کو انسدادِ دہشت گردی کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ جون میں مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد انسدادِ دہشت گردی میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم ثابت ہو گا۔ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو پاکستان سے تعاون کرنا ہو گا۔ پاکستان کو بھی امریکہ کی طرح غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسائل کا سامنا ہے۔ امریکی عہدے دار نے مطلوب دہشت گرد شریف اللّٰہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی کی نواز و مریم سے ملاقات،اہم امور پر گفتگو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button