تازہ ترین

مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 2 جنوری کو طلب

حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 2 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔

مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 2 جنوری کو طلب کرلیا گیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 2  جنوری کو دن 11 بجے پارلیمنٹ میں طلب کیا۔

مذاکرات، عمران خان کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 2 جنوری کے اجلاس میں اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کرے گی، حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ان کیمرا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button