تازہ ترینقومی خبریں
مذاکراتی ٹیم کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
جب مذاکرات کا سلسلہ چل پڑا ہے تو رکاوٹیں کھڑی کرنے کا کیا مقصد ہے؟ فیصل چوہدری

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے علاوہ کسی کو تاحال بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام رہنماؤں کو ابھی جیل میں داخلے سے روکا گیا ہے، کمیٹی کی ملاقات جب طے ہے تو انہیں روکنا تذلیل ہے، مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو ملاقات سے روکنے پر ہم احتجاج کرتے ہیں۔
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ حکومت میں شامل کچھ لوگ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، مریم نواز گروپ مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔