ایک بیان انہوں نے کہا کہ اختلاف اس بات پر ہے کہ جو مدارس وزارتِ تعلیم سے منسلک ہو گئے ان سے متعلق منفی قانون سازی نہ ہو۔
طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مدارس اپنا آڈٹ بھی کرواتے ہیں، حسابات سب کے لیے کھلے ہیں، کوئی مدارس کے حسابات چیک کرنا چاہتا ہے تو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ کسی عالمی قوت کو پاکستان کے نظام میں مداخلت کا حق نہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ فیٹف سے متعلق ماضی میں بھی مدارس کی کوئی شکایت نہ تھی اور نہ ہی اب ہے۔
طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ گالی گلوچ اور الزام تراشی سے مدارس کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔