پاکستان

مدارس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں: علامہ طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ہم مدرسہ چلانے والوں کی اولاد ہیں، کیسے مدارس پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پاکستان بھر سے ہر مکتبۂ فکر کے علماء نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی اور چوہدری سالک حسین نے بھی شرکت کی۔

ان کے علاوہ اجلاس میں ڈاکٹر راغب نعیمی، مولانا عبدالکریم آزاد، مفتی عبدالرحیم، خرم نواز گنڈاپور، علامہ جواد حسین نقوی، مولانا طیب طاہری، محمد شریف چنگوانی، فضل الرحمٰن خلیل اور علامہ ابتسام الہٰی ظہیر بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ 2019ء میں مدارس کے نئے بورڈز بنانے کا فیصلہ کیا گیا، آج یہ وہ تمام بورڈز بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا کوئی بیرونی ایجنڈے والا مجھے یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ نہ پڑھاؤ اور یہ پڑھاؤ، ہم پر بلاوجہ کا خوف مسلط کیا جاتا ہے کہ بیرونی ایجنڈا آئے گا اور یہ ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button