قومی خبریں

حکومت کا ساتھ دیں گے، وزیر لیں گے، بلاول 

حکومت کا ساتھ دیں گے، وزیر لیں گے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی کہا ہے کہ اگر ہم حکومت کا اتنا ساتھ دے رہے ہوتے تو وزیر بھی اتنے بنتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی۔

صدر آصف زرداری نے پوری قوم کے ایشوز پر بات کی۔ صدر وفاق کے منتخب آئینی عہدیدار ہیں۔ انہوں نے بہت مثبت انداز میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ نئی کینالز کے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں۔ اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں۔ ایک طرف صدر کی تقریر اور دوسری جانب اپوزیشن کا کردار آپ کے سامنے ہے۔ ہم وزیرِ اعظم کے ڈنر پر ان کے شکرگزار ہیں وہاں سیاست پر بھی بات چیت ہوئی۔

کہا کہ کے پی میں دہشتگردی پھیل چکی لیکن وزیراعلیٰ کو اس کی پرواہ ہی نہیں ہے۔ وفاق کی بھی ذمہ داری ہے کہ کے پی میں دہشت گردی کے معاملے کو خود دیکھے۔

 اسمبلی کے اجلاس میں ہم پانی کے مسئلے کو اٹھا رہے ہیں، یہ کہنا پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی خاموش رہی یہ جھوٹ ہے۔ سنجیدہ ایشو ہے سندھ کے عوام کے لیے زندگی اور موت کا کیس ہے۔ اگر دریا کی ٹیل پر رہنے والوں کو ہم خود حق نہیں دیں گے تو اپنا کیس کیا لڑیں گے۔ ہمیں امید ہے اتحادی حکومت چلتی رہے گی۔ ہم تیسری بڑی قوت ہیں اسمبلی میں۔

بینچ آئینی یا سپریم کورٹ کا آئین ماننا ہوگا، بلاول

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button