محمود خان اچکزئی سٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا
اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدر آصف زرداری اور نواز شریف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمود خان اچکزئی سٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم پر ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم ایسے وقت میں لائی گئی جب اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہے، قوم سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو خط لکھیں گے۔
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ قوم کے ساتھ باریک واردات ڈالی جا رہی ہے حقائق چھپائے جا رہے ہیں، ہم صدر آصف زرداری اور نواز شریف سمیت تمام شخصیات کو خط لکھیں گے، ہم 12 بار ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈر سمیت اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں لے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج رات اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
اخونزادہ حسین یوسف زئی نے کہا کہ یہ 8 فروری کو دھونس اور دھاندلی سے بنی حکومت کوئی قانون سازی نہیں کر سکتی۔










