قومی خبریں

محفوظ بسنت،پولیس سے رپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ میں کائیٹ فلائنگ ارڈننس 2025 کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

63 / 100 SEO Score

پنجاب حکومت بسنت منانے کی اجازتمحفوظ بسنت،پولیس سے رپورٹ طلب،لاہور ہائیکورٹ میں کائیٹ فلائنگ ارڈننس 2025 کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عبدالرؤف اوراسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر علی سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس ملک محمد اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے،درخواست گزار کی جانب سےکائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کو چیلنج کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیاگیا،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کائٹ فلائنگ آرڈیننس اب ایکٹ بن چکا ہے درخواست قابل سماعت نہیں،اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا ابھی بسنت شروع نہیں ہوئی اور تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ جسٹس ملک اویس خالد نے کہاکہ بسنت کے موقع پر شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں ؟عدالت میں موجود افسران نے بتایاپنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کررکھی ہیں ۔عدالت نے آئی جی اور سی سی پی او سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button