جرم و سزا

مالک مکان کی کرائے دار لڑکی سے ذیادتی

متاثرہ خاتون کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے اور مالک مکان اس کی بیٹی کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا تھا

مزنگ کے علاقے میں مالک مکان کی کرایہ دار لڑکی کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے مزنگ سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اطلاع دی۔خاتون نے بتایا کہ ملزم نے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی ہے اور بلیک میل بھی کر رہا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی تفتیش کے مطابق متاثرہ خاتون کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے اور مالک مکان اس کی بیٹی کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا تھا۔

فیصل آباد: بدفعلی اور قتل کے 3 ملزمان گرفتار

لڑکی نے اپنی ماں کو تمام صورتحال سے آگا ہ کیا تو اس نے فوراً پولیس سے مدد طلب کی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون اور اس کی بیٹی کو تحفظ فراہم کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا،جس کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ظلم و زیادتی کی شکار خواتین پولیس کی مدد حاصل کرنے کیلئے 15 پرکال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button