قومی خبریں
لیگی حکومت نے ملک برباد کر دیا: عمر ایوب
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں۔

لیگی حکومت نے ملک برباد کر دیا: عمر ایوب۔ سرگودھا میں میڈیا سے بات کرتے کہا کہ بشریٰ بی بی کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ہمارے کیسز میں تاخیر کی وجہ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہونا ہے۔ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ بلوچستان میں لاپتہ افراد سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کو آگاہ کیا۔ مسلح افواج کے جوان اور افسران شہید ہو رہے ہیں۔ سوال ہے کہ اتنی شہادتیں ہوئی کیوں ہیں؟ ان شہادتوں پر کمیشن بیٹھنا چاہیے اور انویسٹی گیشن کرنی چاہیے۔
عمران خان کی رہائی کیلئے اٹھنے والی ہر آواز کو خوش آمدید کہتے ہیں، عمر ایوب
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ میں ناکام ہونے پر محسن نقوی سے سوال کریں۔ کرکٹ میں بار بار ناکام ہونے پر محسن نقوی کو عہدے سے فارغ کرنا چاہیے۔