قومی خبریں

لوئر کرم: فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر زخمی

لوئر کرم: علاقہ بگن میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود زخمی ہو گئے۔

لوئر کرم: علاقہ بگن میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لوئر کرم کے علاقے بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے کو ہنگو کی تحصیل ٹل سے نکلنا ہے، قافلہ ابھی نہیں نکلا، مشاورت اور صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد نکلے گا۔

بنوں: پولیو ورکر فائرنگ سے جاں بحق

آر پی او کوہاٹ نے نیوز ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کرم زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ فریقین نے نہیں کی، نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان جلد گرفتور کر لیا جائے گا، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کرم بگن میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button