تازہ ترین

لندن: سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ پر مبینہ حملے کا کیس بند

لندن پولیس کو مناسب شواہد دستیاب نہیں ہوئے،سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ پر مبینہ حملے کا کیس بند ہوگیا۔

سٹی آف لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کی شکایت پر مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کسی کے زخمی نہ ہونے کے سبب کسی شخص پر فرد جرم عائد نہیں کرسکی۔

پاکستان ہائی کمیشن نے واقعہ کے حوالے سے تمام دستیاب شواہد پولیس کو فراہم کئے تھے۔

دفتر خارجہ نے ہائی کمیشن کو ویڈیو کا جائزہ لے کر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

پاکستان نے حملے میں ملوث 23 افراد کے پاسپورٹ منسوخ اور نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button