لطیف کھوسہ کا نام کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن معطل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں کیا گہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ لطیف کھوسہ کو بیرونِ ملک جانے سے نہ روکا جائے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ لطیف کھوسہ نے ٹکٹ پیش کیا کہ وہ 10 جنوری سے 24 جنوری تک کینیڈا جانا چاہتے ہیں۔