بین الاقوامی
لبنان: اسرائیلی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن ختم
حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے تحت لبنان کےجنوبی علاقے سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔

لبنان: اسرائیلی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن ختم۔
میڈیا کے مطابق سرحدی گاؤں سے اسرائیلی فوج نے انخلاء شروع کر دیا۔ ڈیڈ لائن سے قبل اسرائیل کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کے دفاع کے لیے جنوبی لبنان پر عارضی طور پر موجود رہے گی۔ لبنان نے اسرائیلی الزام پر ایران کی پروازوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جواب میں ایران نے بھی لبنان کی پروازوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔