قومی خبریں
لاہور کینٹ: کھلے مین ہول میں بچہ گر کر جاں بحق
لاہور: شمالی چھاؤنی میں 10 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

لاہور کینٹ: کھلے مین ہول میں بچہ گر کر جاں بحق
لاہور: شمالی چھاؤنی میں 10 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ سیوریج لائن کا مین ہول بغیر ڈھکن تھا۔ جس کے باعث یہ ناخوش واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 50 فٹ گہرے مین ہول سے بچے کو نکالنے میں 4 گھنٹے لگے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مین شمالی چھاؤنی میں سیوریج لائن کا مین ہول کھلا تھا۔
مین ہول 50 فٹ گہرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ اس سانحہ سے پورے علاقے میں غم و غصہ کی لہر ڈور گئی۔ رہائشیوں کے مطابق کارپوریشن کو کئی مرتبہ اس کھلے مین ہول کی شکایت کی گئی مگر کسی نے توجہ نہ دی۔ کینٹ کے رہائشیوں نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔