||Mashriq Urdu||
ندیم مرزا: لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی قبرپرپھولوں کی چادر چڑھائی،سلامی پیش اورفاتحہ خوانی کی،فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے،شہید کے دونوں بیٹے ڈی ایس پی ٹریفک قصور اقبال حمید اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی ذوالفقار حمید کی بھی شرکت’سلامی پیش کی،ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر حمید احمد10 دسمبر 1986 کو تھانہ گلبرگ میں تعینات تھے،ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضلع ملتان گئے تھے،دوران ریڈ ملزمان کی فائرنگ سے آپ شہید ہو گئے،ایس پی ہیڈ کوارٹر کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءمحکمہ پولیس کامان ہیں،پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار ہے،محکمہ پولیس شہداءکے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہے،شہداءکے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداءکے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہے گا۔