علاقائیعلاقائی خبریں

لاہور پریس کلب انتخابات: یونائیٹڈ گروپ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں جرنلسٹ پینل کے ساتھ اتحاد، ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ اور اطمینان کا اظہار کیا گیا

لاہور  چیئرمین رانا خالد قمر کی زیر صدارت ہوا جس میں جرنلسٹ پینل کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اطمینان ظاہر کیا گیا۔ ارشد انصاری کی قیادت میں پریس کلب میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے ۔ سولر پینل جیسا بہترین منصوبہ مکمل کیا گیا۔ کلب کی تزئین و آرائش ۔ جم کی بحالی ۔ ڈیجیٹل سٹوڈیو کی اپ گریڈیشن ۔ سنوکر سمیت کھیلوں کے مقابلے۔ ای لائبریری کا قیام ۔ سماجی و ادبی سرگرمیاں ۔ فیملی میوزیکل میلہ منعقد کیا گیا جبکہ ان سب سے بڑھ کے ایف بلاک میں پلاٹس کی حد بندی اور صحافی کالونی فیز ٹو کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سی ای سی نے آئندہ سال کے لئے بھی جرنلسٹ پینل کے ساتھ اتحاد کی منظوری دی ۔ ارشد انصاری اور امجد عثمانی کو جرنلسٹ پینل اور یونائیٹڈ گروپ کے مشترکہ امیدوار قرار دیا ۔
سی ای سی نے جرنلسٹ پینل کے نامزد امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سید فرزند علی کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ یونائیٹڈ گروپ کو کلب کی حد تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسے وسعت دی جائے اور دیگر شہروں تک پھیلایا جائے اور اس کا نام بھی پاکستان یونائیٹڈ جرنلسٹس کونسل رکھا جائے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رانا خالد قمر نے کہا کہ ہم جس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اسے بھی دکھائی دیتے ہیں اور جس کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں اسے بھی محسوس ہوتے ہیں ۔ ہم سیاہ اور سفید پر یقین رکھتے ہیں ہمارے اندر منافقت نہیں ہے ۔ گزشتہ الیکشن میں اعظم چودھری کے ساتھ تھے تو ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے، اس سال ارشد انصاری کے ساتھ ہیں تو ڈنکے کی چوٹ پر کھڑے ہیں۔ اجلاس میں یونائیٹڈ گروپ کے وائس چیئرمین ملک امجد محمود ۔صدر سید فرزند علی ۔ سیکرٹری حافظ عادل۔ شہزاد عابد خان۔ عدیل حیدر گھمن ۔ نصر اللہ ملک ۔ جی ایم قادری۔ حافظ ذوہیب طاہر نے شرکت کی جبکہ ظفر اقبال ذاتی مصروفیت اور تصور ہاشمی بیماری کی وجہ سے ویڈیو لنک سے شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button