علاقائیعلاقائی خبریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا باعزت روزگار فراہم کرنے کےلئے احسن اقدام

شہریوں کو بااختیار اور باعزت روزگار فراہم کرنے کےلئے احسن اقدام،شہر کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ اسکولز قائم

ڈرائیونگ اسکولز گریٹر اقبال پارک،کاہنہ میثاق سینٹر،ٹاؤنشیپ، پولیس خدمت بحریہ ٹاون، لبرٹی خدمت مرکز اور مناواں ٹریفک لائنز،ڈیفنس خدمت مرکز، برکت مارکیٹ میں اسکولز قائم کئے گئے ہیں،آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ، وویمن آن ویل سکول ایل او ایس فیروز پور روڈ صرف خواتین کےلئے مختص کیا گیا ہے جہاں ڈرائیونگ سکولز میں خواتین کو وویمن ٹو وویمن سروس فراہم کی جارہی ہے، عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کورس میں الیکٹریکل و مکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی ٹرینڈ کیاجائے گا،رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز،کالجز میں سکوٹی ٹریننگ دی جارہی ہے،شہری رجسٹریشن کےلئے https://ctplahore.gop.pk/appointment-form اور ہیلپ لائن15 پر کال کرسکتے ہیں، عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی ہے،ہمارا مقصد مردوزن کو زیادہ پراعتماد،بااختیار اور خود مختار بنانا ہے،معاشرتی اور سماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button