منشیات کی روک تھام، طلبہ کو ڈلیوری پر پابندی عائد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیاء کی ڈیلیوری روکنے کا حکم دے دیا۔

منشیات کی روک تھام، طلبہ کو ڈلیوری پر پابندی عائد
عدالت نے کہا ہے کہ طلبہ کو براہ راست ڈیلیوریز روکیں۔ جو سکول اور کالج عملدرآمد نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کریں۔ نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل تشکیل دی گئی یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری کابینہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ منشیات سکولوں اور کالجوں میں داخل کیسے ہوتی ہے؟ کوریئر اور ڈلیوری والوں کے ذریعے سکول اور کالج میں منشیات پہنچتی ہیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ چیک کرکے بتائیں کن کن سکولوں اور کالجوں میں کیا کیا ڈلیور کیا جاتا ہے؟ بچے پیزا وغیرہ منگواتے ہیں ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں۔ جتنے ڈلیوری والے ہیں براہ راست سکولوں اور کالجوں میں ڈیلیوری پہنچا رہے ہیں اس پر پابندی لگانی ہے۔ انہوں نے کہا آپ اس پر عملدرآمد کر کے آئندہ تاریخ پر رپورٹ پیش کریں۔ چیک کریں کن کن سکولوں اور کالجوں میں کثرت سے براہ راست ڈلیوریز ہو رہی ہیں۔ جو سکول اور کالج عملدرآمد نہیں کرتے اُن کے خلاف ایکشن لیں۔