علاقائی
لاہور: لٹکتی بجلی کی تاریں، جان کا خطرہ
لاہور کے علاقہ شاہ کمال میں لٹکتی بجلی تاریں کسی بھی وقت جان ولیوا ثابت ہو سکتی ہیں جب کہ واپڈا اہلکار خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں

لاہور کے علاقہ شاہ کمال میں لٹکتی بجلی کی تاریں کسی بھی وقت جان ولیوا ثابت ہو سکتی ہیں جب کہ واپڈا اہلکار خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ شاہ کمال میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کی جان لینے کو تیار ہیں جب کہ واپڈا کو شکایت کے باوجود کوئی کارروائی عمل نہیں لائی گئی، شہریوں کے مطابق علاقے کا لائن مین رشوت خور ہے جو ایس ڈی او کی سرپرستی میں عوام سے رشوت لیے بغیر کوئی کام نہیں کرتا۔ شہریوں کے مطابق متعدد مرتبہ شکایت کے باوجود ابھی تک واپڈا کی جانب سے خاموشی ہے، جو کسی بھی وقت کسی ناگہانی حادثہ کا باعث بن سکتی ہے۔ علاقہ مکین نے واپڈا کے افسران سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کا جلد سے جلد حل نکالا جائے۔