جرم و سزا

لاہور :ذہنی معذور لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی

ملزم کی تلاش کیلئے تمام پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے، پولیس

50 / 100 SEO Score

ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیالاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 23 سال کی لڑکی کو نامعلوم شخص تشویشناک حالت میں میو اسپتال چھوڑکرفرار ہوگیا۔کوٹ لکھپت پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔پولیس نے کہا کہ لڑکی کا طبی معائنہ کرنے پر پتا چلا کہ آمنہ حاملہ ہے، ذہنی معذور لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جاتا رہا، ملزم کی تلاش کیلئے تمام پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button