جرم و سزاقومی خبریں
لاہور: جنسی درندہ رنگے ہاتھوں گرفتار
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کار روائی ہوگی۔

لاہور: ڈولفن سکواڈ نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے جنسی درندہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنیوالا درندہ گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم بچے کو ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈولفن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد کو گر فتار کر کے تھانہ مغلپورہ کے حوالے کر دیا۔ ڈولفن پولیس نے 10 سالہ دانش کو حفاظتی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کار روائی ہوگی۔