علاقائی
لاہور : بارش کی وجہ سے نقصان کا اندیشہ

لاہور: (کاشف رضوی) لاہور کے علاقہ رحمان پورہ میں تیز بارشوں کی وجہ سے زمین نرم ہونے سے درخت ٹوٹ کر سڑک پر گر گیا، جس کی وجہ سے پاس کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا اور راستہ عام ٹریفک کے لئے بند ہو گیا۔ 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر درخت کو کاٹ کر راستہ کلئیر کیا۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام درخت اور تعمیرات جن کو بارش کی وجہ سے نقصان پہنچ سکتا ہے ان کو ہٹایا جائے تاکہ کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔









