قومی خبریں

لاہور: بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 3 افراد دب گئے

لاہور کے علاقے اندرون شہر میں بارش کے باعث 2 منزلہ خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔

86 / 100 SEO Score

لاہور: بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 3 افراد دب گئےبارش سے مکان کی چھت گر گئی

لاہور میں 2 روز سے وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کے باعث اندرون اکبری منڈی کے محلہ خرادیہ میں دو منزلہ خستہ حال مکان کی چھت گری تو 60 سالہ ثمینہ بی بی، ان کا بیٹا حسن رضا اور 5 سالہ نواسہ رجب علی ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، جن کی امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

بارش سے مکان کی چھت گر گئی

1473175 2964123 s1 updates

حکام کا کہنا ہے کہ تنگ گلیوں اور لٹکتی بجلی کی تاروں کے باعث امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔ مکان میں رہائش پذیر ارم شہزادی کا کہنا ہے کہ مالک مکان نے گھر خالی کرنے کا کہا تھا، مکان ڈھونڈ رہے تھے لیکن مل نہیں رہا تھا۔

سوات: مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

بارش سے مکان کی چھت گر گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button