جرم و سزاعلاقائیعلاقائی خبریں

لاہور: ایس ایس پی انویسٹی گیشن آفس میں کھلی کچہری

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری،جس میں انچارج انویسٹی گیشنز اور تفتیشی افسران کی شرکت،کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے،تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، کھلی کچہری کا مقصد فوری انصاف اور پولیس و عوامالناس کے مابین فاصلے ختم کرنا ہے،شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے، افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں، ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button