لاہور: انسداد پتنگ بازی آگاہی مہم کا آغاز، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میںایس پی سٹی کی قیادت میں آزادی فلائی اوور پر پتنگ بازی کے انسداد کے لیے شہر کے لیے آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا
پتنگ بازی سے انکار ہر دفعہ ہر بار،آئیں ملکر پتنگ بازی جیسے جرم سے خود کو اور اپنے بچوں کو بچائیں،آگاہی مہم میں ایس پی سٹی قاضی علی رضا سرکل افسران اور سٹی ڈویڑن کے تمام ایس ایچ اوز کی شرکت،آگاہی مہم کے دوران موٹر سائیکل سوار عوام الناس میں سیفٹی راڈ بھی تقسیم کئے گئے ،ترجمان پولیس کے مطابق آگاہی مہم آزادی فلائی اوور پر منعقد کی گئی مہم کے اختتام پر ہزاروں پتنگوں اور کیمکل ڈور کو دریار برد کر کے تلف کیا گیا،ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ عوام الناس پتنگ بازی کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں،والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں ،پتنگ بازی کی روک تھام کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے 2400 کے قریب ملزمان کو گرفتار کیا ،ملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد پتنگیں اور 4500 کیمکل ڈور کی چرخیاں اور 2099 کے قریب ڈور کے پنے برآمد کئے،تھانہ جات کی سطح پر آگاہی مہم کا اہتمام کیا جا رہا ،مساجد میں اعلانات اور گاڑیوں پر پینا فلیکس اور اہم مقامات پر بینرز آویزاں لگائے گئے ہیں ،بچوں کو صحت مندانہ کھلیوں کی طرف راغب کریں،پتنگ فروشی کرنے والوں کے بارے فوری 15 پر کال کر کے زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ،پتنگ باز اور اسکی خرید و فروخت کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں،ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ آئیں ملکر اس خونی شوق جو کہ جرم ہے کا خاتمہ کریں ہے۔
0 352 1 minute read