جرم و سزا

لاہور:ڈمپر کی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر،5 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاہور:ڈمپر کی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر،5 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری۔ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر کی بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا اور انہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

راولپنڈی: کار حادثہ، 4 افراد جاںبحق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button