صحت و غذا

ڈائیٹ سوڈا، موٹاپے کو دعوت عام

3000 خواتین پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ڈائیٹ کولا دو ایسے خطرات کی حامل ہے جو گُردوں کی کارکردگی کو کم کردیتے ہیں

ڈائیٹ سوڈا، موٹاپے کو دعوت عام
بیماریوں کو دعوتِ عام
ایک سوال! حرارے (Calories) حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ کیاہے؟؟؟
وائیٹ بریڈ؟
بیکری سے تیار کردہ اشیاء؟
یا شائد سوڈا سے تیار کردہ مشروبات؟
یا شائد ڈائیٹ سوڈا؟
جو کہ بغیر حرارے (Calories) اور بغیر چینی کے متعارف ہے۔ یہ اپنے وزن پر نظر رکھنے والوں کے لیے ایک بہترین متبادل تصور کیا جاتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ہر شخص ایک دن میں ایک سے دو سوڈا سے تیار کردہ مشروبات کے کین یا بوتلیں پی جاتاہے۔
درست کہا۔۔۔؟؟؟
اتنی بھی جلدی کیا ہے جناب۔۔۔۔!
اس سوال کا جواب حاصل کرنے سے پہلے اس بُلبلے سے بھرے اور خوبصورت نظر آنے والے مشروب کے بارے میں یہ جان لیں کہ یہ کیا ہے؟؟؟
دل کش رنگوں والا یہ مشروب اپنے ساتھ بہت سے ایسے سائڈ افیکٹ لئے ہوتاہے جوکہ انتہا ئی مضرِ صحت ہوتے ہیں۔جن میں گردوں پر اثر انداز ہونے سے لیکر آپ کے موٹاپا میں اضافہ تک شامل ہیں۔
بد قسمتی سے ڈائیٹ سوڈا پہلے سے کہیں زیادہ مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔پچھلے دس سالوں میں یہ مشروب بچوں میں دگنی مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ امریکہ کے ایک فوڈ میگز ین کی تحقیق کے مطابق بالغ لوگوں میں سوڈا سے تیا ر کردہ مشروبات کے استعمال میں 25% تک اضافہ ہو چکاہے۔
مگر ڈائیٹ سوڈا کے سائیڈ افیکٹس کے بارے میں حقیقت جان لینے کے بعد آپ یقینا اس مضرِصحت مشروب سے اپنی جان چھڑوا سکتے ہیں۔

سردیوں کی سوغات سپرفوڈ۔۔۔۔۔۔مگر کیا؟؟؟

گُردوں پر اثرات:
اب کچھ وہ جو آپ اپنی ڈائیٹ سوڈا کے بارے میں نہیں جانتے! کچھ ایسا جو آپ کے گردوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہو سکتاہے۔ ہارورڈ میڈیکل سکول کے زیر اہتمام 11 سال میں 3000 خواتین پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ڈائیٹ کولا دو ایسے خطرات کی حامل ہے جو گُردوں کی کارکردگی کو کم کردیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق اُن خواتین کے گردوں کی کاردگی کم ہو گئی جنھوں نے ایک دن میں دو سے زیادہ ڈائیٹ کولا کا استعمال کیا۔مزے کی بات یہ ہے کہ گردوں کی کارکردگی اُس کولا سے متاثرنہیں ہوتی جن میں عام چینی کا استعمال کیا گیا ہو بلکہ اُس کیمیکل سے ہوتی ہے جس کو ڈائیٹ کولا میں میٹھاس پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔
ڈائیٹ کولا۔۔۔۔ نظام ا نہظام کی دشمن:
2008 میں یونیوسٹی آف مینیسوٹاکے زیر اہتمام 10,000 بالغ افراد پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دن میں ایک ڈائیٹ سوڈا پینے والوں میں 34% فیصد میٹابولک سینڈروم کے خطرات زیادہ پائے گئے۔ اس کے علاوہ اس گروپ میں موٹاپے اور ہائی کولیسڑول کی بھی نشانیاں پائی گیئں جو آپ کو ہارٹ اٹیک کی طرف لے جاتی ہیں۔مگر موٹاپے کی وجہ ابھی تک کلئیر نہیں کی جاسکی کہ یہ سب ڈائیٹ
سوڈا میں شامل اجزاء کی وجہ سے ہوتاہے یا اُن کے زیادہ کھانے کی وجہ سے۔
ڈائیٹ کولا۔۔۔۔جسم کو موٹا کرتی ہے:
جی ہاں! آپ نے ٹھیک پڑھا موٹاپا۔ ڈائیٹ سوڈا آپ کوکسی طور پر موٹاپا سے نہیں بچاتی۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ہیلتھ سائنسس کے شعبہ کے تحت کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جتنا آپ ڈائیٹ سوڈا کا استعمال کرتے ہیں اُتنا آپ موٹاپے کی طرف بڑھتے ہیں۔صرف ڈائیٹ سوڈا کے ایک دن میں دو یا تین کین یا بوتل پی لینے سے آپ کے موٹاپا کے 500% چانس بڑھ جاتے ہیں۔ پرڈو یونیورسٹی کی جانوروں پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ جب آپ مصنوعی میٹھے کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کا جسم کاقدرتی طور پر میٹھے کو کنٹرول کرنے والا نظام معطل ہو جاتا ہے۔ جس سے آپ کا جسم اس سوچ میں رہتاہے کہ آپ میٹھا کھا رہے ہیں اس لئے آپ اپنی روٹین سے زیادہ کھا جاتے ہیں جو آپ کو موٹاپے کی طرف لے جاتاہے۔
DNA سیسٹم پر اثرات:
چندکو چھوڑکر اکثر ڈائیٹ سوڈاکو خراب ہونے سے بچانے کیلئے ان میں سوڈیم بینزوایٹ یا پوٹاشیم بینزوایٹ شامل کئے جاتے ہیں۔یہ کیمیکل انسان کے DNAسسٹم پر بہت خطرناک اثرات ڈالتے ہیں۔یونیورسٹی شیف فیلڈ برطانیہ کے مولیکیولربایولوجی کے پروفیسرپیٹر پائپر نے 1999میں ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کیمیکل دمہ اور الرجی جیسی بیماریوں کی طرف بھی لے جاتے ہیں۔
دانتوں پر برے اثرات:
ڈائیٹ سواڈا کی ph ویلیو 3.2 ہوتی ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ ڈائیٹ سوڈا بہت زیادہ
ایسڈک مشروب ہے۔ ہم اپنے قارئین کی سہولت کے لئے بتاتے جائیں کہ ایک عام گاڑی میں لگی ہوئی بیٹری کے پانی کی ph ویلیو 1 ہوتی ہے اور پینے والے پانی کی ph ویلیو 7 ہوتی ہے اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ڈائیٹ سوڈا کتنی ایسڈک ہوگی۔جو کہ ہمارے دانتوں پر سیدھا اثر انداز ہوتی ہے۔ یونیورسٹی آف میشی گن کی دانتوں پر تحقیق کے مطابق جو نوجوان دن میں دو سے زیادہ سوڈا پیتے ہیں اُن کے دانتوں کی بُری حالت ہوتی ہے۔ ڈائیٹ سوڈا پینے والے داتنوں کی بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں،جس سے اُن کے دانت گر جانا، اُن کے دانتوں کی فلنگ کا زیادہ ہونا اور اُن کے دانتوں پر جراثیموں کا زیادہ ہونا پایا گیا ہے۔
ہڈیوں کی توڑ پھوڑ:
ڈائیٹ سوڈا میں شامل فاسفوریک ایسڈخون میں شامل کیلشم کو زیادہ تیزی سے پیشاپ کے راستے خارج کردیتاہے جس سے خون میں کیلشم کی کمی واقع ہوجاتی ہے، جس سے آپ کی ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button