قومی خبریں

قومی یکجہتی چاہتے ہو؟ عمران خان کو رہا کرو: اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت قومی یکجہتی چاہتی ہے تو عمران خان کو رہا کرے اور ان پر جھوٹے مقدمات واپس لے۔

قومی یکجہتی چاہتے ہو؟ عمران خان کو رہا کرو: اسد قیصر

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان پر مسئلہ آتا ہے تو پوری قوم اختلاف بھلا کر اکٹھی ہو جاتی ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ذمہ دار سیاسی جماعت کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی یکجہتی کے لیے دو قدم آگے بڑھے، جو قرارداد آئی ہم نے پاس کی لیکن حکومت کا رویہ بھی دیکھیں۔ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، ہم اڈیالہ جیل گئے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا کو عدالت کے آرڈر کے باوجود ملنے نہیں دیا جا رہا۔ بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے اپنا غصہ مؤخر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جس دن حملہ ہوا اس دن ملٹری کورٹ سے متعلق فیصلہ آیا۔ یہ انتہائی قابل افسوس ہے، ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل آئین کے مطابق نہیں۔ حکومت نے قومی یکجہتی کو پارا پارا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پاکستان حالت جنگ میں ہے لیکن پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف کریک ڈاؤن ختم نہیں ہو رہے۔ یہ حالت جنگ میں ایسا کر رہے ہیں۔ یہ لوگ قانون سے بالاتر ہیں۔ قومی یکجہتی کو سبوتاژ کر کے غداری کر رہے ہیں۔

شہباز شریف مستعفی ہوں، نئے الیکشن کرائیں: اسد قیصر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button