قومی خبریں
اسلام آباد: شدید بارش و ژالہ باری،نظام زندگی مفلوج
اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری، اولوں سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اسلام آباد: شدید بارش و ژالہ باری،نظام زندگی مفلوج
پشاور زلمی کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث جلدی ختم کردیا گیا، بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔ دوسری جانب خیبر، باجوڑ، مردان ،مالا کنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ سمیت کے پی کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،ژالہ باری ہوئی، دن میں اندھیرا چھا گیا۔ ضلع خیبر میں سیلابی ریلےمیں کار بہہ گئی، باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔