قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بھارتی اقدامات کا جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بھارتی اقدامات کا جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد کی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی عجلت میں اٹھائے گئے بھارتی ناقابل عمل آبی اقدامات کا جواب دینے کا بھی جائزہ لے گی۔ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہوئے۔ ہسپتال نے پولیس کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی۔ ہلاک افراد میں بھارتی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاح، بھارتی بحریہ کا افسر اور ایک انٹیلی جنس بیورو کا اہلکار شامل ہیں۔ اس واقعے کے ایک روز بعد بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے اور 48 گھنٹے میں پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔