بین الاقوامی
قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر ایران کا میزائل حملہ
ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔

امریکی اڈوں پر ایران کا میزائل حملہ
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کیا، ایران نے میزائل حملہ کرکے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا جواب دے دیا ہے۔
پاسداران انقلاب گارڈ نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
بحرین نے قطر میں اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔
حکام کے مطابق امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی ردعمل کے خدشے پر فضائی حدود عارضی طور پر بند کی ہیں۔
خبر یجنسی کے مطابق قطر میں ایرانی حملے کے بعد بحرین میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں اور فضائی حدود بند کردی ہے۔
وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ رہائشی پُرسکون رہیں اور نزدیکی محفوظ علاقوں کی طرف جائیں، شہری مرکزی سڑکوں کا استعمال صرف اشد ضرورت پر کریں۔