جرم و سزا

قصور: وارڈ بوائے کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

قصور کے سپتال میں وارڈ بوائے نے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

86 / 100 SEO Score

قصور: وارڈ بوائے کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتیوارڈ بوائے

ہیڈ کوارٹر سپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے والد عبدالجبار نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی اپنی چچی کے ساتھ کمسن کزن کے علاج کے لیے ٹی ایچ کیو سپتال کوٹ رادھا کشن گئی تھی۔

لڑکی کی والد نے کہا کہ سپتال کا وارڈ بوائے ذیشان اس کی بیٹی کو ورغلا کر بالائی منزل پر لے گیا جہاں اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر میری بیٹی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

وارڈ بوائے کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

وارڈ بوائے
child-abuse

عبدالجبار کا کہنا تھا کہ لڑکی کی چچی اسے ڈھونڈتے ہوئے بالائی منزل پر پہنچی تو ملزم نے پکڑے جانے کے ڈر سے نیچے چھلانگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور جناح سپتال میں زیر علاج ہے۔ دوسری جانب سپتال کے ایم ایس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

رتوڈیرو: بچی سے 3 افراد کی زیادتی

وارڈ بوائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button