آج کا کالم

قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی

قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی : پنجاب حکومت کا اہم اقدام

82 / 100 SEO Score
قبضہ مافیاقبضہ مافیا کے خلاف کارروائی

ملک بھر میں قبضہ مافیا کی چیرہ دستیاں ہمارے معاشرے کا ایک سلگتا ہوا ایسا مسئلہ ہے ، جس نے امن پسند اورغریب لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ یہ طبقہ ذاتی تعلقات ، رشوت اور سینہ زوری کے باعث ایسے ایسے اقدامات اٹھا لیتا ہے کہ ان کے سامنے قانون نافظ کرنے والے ادارے بے بس اور قانون موم کی ناک ثابت ہوتا ہے ۔
اس تناظر میں پنجاب حکومت کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اس نے اس مافیا کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ذاتی دلچسپی کے باعث ایسے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، جن سے یہ امید ظاہر کی جا سکتی ہے کہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے اس طبقے سے نہ صرف متاثرہ لوگوں کی جان چھوٹ جائے گی بلکہ معاشرے میں قدم جمائے ان لوگوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا ۔

یہ بات خوش آئند ہے کہ جب سے پنجاب حکومت نے ” پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ایموو ایبل پراپرٹی آرڈینینس 2025 کا اجراء کیا ہے ،صرف چار ہفتوں میں تین ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔

پنجاب حکومت نے اس ضمن میں قانون کی بالادستی کے قیام کو یقینی بنانے کا عزم کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ جائیداد کےتنازعات سے متعلق مقدمات کا فیصلہ 90 دن میں کردیا جائے تاکہ غریب عوام کو سستا اور فوری انصاف ان کی دہلیز پر فراہم ہو سکے تاکہ وہ سکھ کا سانس لیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ بیواؤں ، یتیموں اور بے وسیلہ لوگوں کی زمینوں پر جہاں بھی قبضہ کا پتہ چلے بھرپور کوشش کر کے ایسے سائلین کی زمینیں نوے روز میں واگزار کرائی جائیں ۔ اسی تناظر میں صوبہ بھر میں متعلقہ ڈپٹی کمشنروں اور ڈی پی او حضرات کی زیر نگرانی ضلعی سطح پر ذسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹیاں فعال ہو چکی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق یہ کمیٹیاں اب تک پانچ سو سے زائد کیسز کا فیصلہ کر چکی ہیں ، جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

میڈیا میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو نہ صرف تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے بلکہ دیگر صوبائی حکومتوں پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ بھی اپنے ہاں غریب عوام کو قبضہ مافیا سے نجات دلانے کے لیے ایسے اقدامات اٹھائیں جو پنجاب میں اٹھائے گئے ہیں ۔ معاشرے میں یہ تاثر عام ہے کہ قبضہ مافیا کو زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے کے لیے محکمہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کا تعاون حاصل ہوتا ہے ۔پنجاب حکومت نے اس ضمن میں بھی انتہائی سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے سخت ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کی معاونت کرنے والوں کا کسی بھی محکمے سے تعلق ہو ، جرم ثابت ہونے پر ایسے لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ دوسروں کو عبرت حاصل ہو ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے ، ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ہم عوام کی امنگوں پر پورے اتریں تاکہ عوام کے ساتھ اعتماد کا رشتہ مضبوط ہو ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ کہنا بھی خوش آئند ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے مسائل حل کرتے وقت سیاسی وابستگی کے حوالے سے نہیں ، بلکہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے کام کررہی ہے اس لیے کہ میں پنجاب میں ان لوگوں کی بھی وزیر اعلیٰ ہوں جنہوں نے گو ہمیں ووٹ نہیں دیے لیکن ان کے جائز مسائل حل کرنا ہماری آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ۔

پاکستان سعودی عرب: دفاعی معاہدہ

قبضہ مافیا

قبضہ مافیا

قبضہ مافیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button