قومی خبریں

قائداعظم یونیورسٹی: ہاسٹلز سے سیکڑوں طلباء گرفتار

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس نے علی الصبح ہاسٹلز پر چھاپہ مار کر ہاسٹل نمبر 6، 8، 9 اور 11 کو مکمل خالی کرا لیا۔

85 / 100 SEO Score

قائداعظم یونیورسٹی: ہاسٹلز سے سیکڑوں طلباء گرفتارقائداعظم یونیورسٹی

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے 55 سے 60 طلباء کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا ہے۔

 دوسری جانب قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے طلباء کی گرفتاری کے معاملے پر پولیس نے مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی نے طلباء کو ہاسٹل 21 جولائی تک خالی کرنے کے احکامات دیے تھے۔

ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران ہاسٹل بند کرنے کا کہا تھا، 13 جولائی 2025 سے ہاسٹلز کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا تھا۔ ہاسٹلز سالانہ مرمت، تزئین و آرائش کے کام کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔قائداعظم یونیورسٹی

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بڑی تعداد میں طلباء نے عملدرآمد کرتے ہوئے ہاسٹلز خالی کردیے، کچھ طلباء کو ہاسٹلز خالی کرنے کی بارہا مہلت دی جاچکی تھی، حتمی مہلت ختم ہونے پر آج ہاسٹلز خالی کرانے کے لیے کارروائی کی۔

یورنیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلباء کی درخواست خارج کردی تھی۔

کراچی، تھانے پر طلبہ کا حملہ، فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی

قائداعظم یونیورسٹی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button