قومی خبریں

اسلام آباد:ٹرانسفر کے بعد ججز کے کام کا آغاز

اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کے بعد نئے ججز نے کام شروع کر دیا۔

اسلام آباد:ٹرانسفر کے بعد ججز کے کام کا آغاز

جسٹس سرفراز ڈوگر نے 3 کیسز کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نئے جج کو خوش آمدید کہا۔

لاہور ہائی کورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج کے لیے مخصوص بینچ نمبر ٹو میں شامل ہیں۔

اس سے پہلے بینچ ٹو کی سربراہی کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی آج سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بینچ نمبر تھری کی سربراہی کریں گے۔

3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ

دوسری جانب صوبوں سے 3 ججز کے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلے پر وکلاء نے جزوی ہڑتال کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔

صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے بھی عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button