قومی خبریں

فیڈرل پبلک سروس کا اپنے 175ویں اجلاس میں اہم فیصلہ

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اپنے 175ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ۔۔۔۔

66 / 100 SEO Score

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے اپنے 175ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیافیڈرل پبلک سروس کمیشن
ہے کہ اب گریڈ 16 سے گریڈ 21 تک کے تمام عہدوں کے لیے تحریری (Descriptive) امتحانات ختم کر دیے گئے ہیں اور ان کی جگہ صرف ایم سی کیو پر مبنی امتحانات لیے جائیں گے۔ یہ نیا طریقہ امتحان 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

گریڈ 16 اور 17 کے تمام عہدوں کے لیے ایک پرچہ ہوگا جو سو نمبروں پر مشتمل ہوگا۔ پاس ہونے کے لیے کم از کم چالیس فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہے جبکہ ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر منفی مارکنگ کی صورت میں کاٹے جائیں گے۔

گریڈ 18 اور 19 میں ڈاکٹرز، جنرل مینجمنٹ اور پروفیشنل یا ٹیکنیکل عہدوں کے امیدواروں کے لیے دو پرچے ہوں گے جو سو سو نمبروں پر مشتمل ہوں گے۔ پاس ہونے کے لیے ہر پرچے میں کم از کم چالیس فیصد ٪40 نمبر درکار ہوں گے۔ اسی گریڈ میں تدریسی عہدوں کے لیے بھی دو پرچے ہوں گے مگر ان کے لیے پاسنگ مارکس پچاس فیصد ٪50 مقرر کیے گئے ہیں۔

ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر منفی مارکنگ کے تحت کاٹے جائیں گے۔ گریڈ 20 اور 21 کے تمام عہدوں کے لیے بھی دو پرچے ہوں گے جن کے سو سو نمبر ہوں گے۔ ان کے لیے پاس ہونے کی حد پچاس فیصد ٪50 رکھی گئی ہے۔ غلط جواب پر 0.25 نمبر منفی مارکنگ کے کٹیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button