قومی خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی 2 گھنٹے ملاقات

جنرل عاصم منیر اورصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات کی تفصیلات جاری کردی گئیں

86 / 100 SEO Score

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔  امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ امور کے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف بھی ملاقات میں موجود تھے۔ جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملاقات میں آرمی چیف نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے صدر ٹرمپ کی اقوام عالم کے چیلنجز سمجھنے کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے صدر ٹرمپ کی عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا اور انسداد دہشتگردی میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مسلسل تعاون کے عزم کا ارادہ کیا گیا۔ تجارت، معدنیات، مصنوعی ذہانت، توانائی اور کرپٹو کرنسی سمیت کئی شعبوں میں بھی دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر
امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے پاکستان سے طویل مدتی اشتراک پر مبنی شراکت داری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ امریکی صدر نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات پر مبنی تجارتی شراکت داری میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے ایران اور اسرائیل تنازع کے پُرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ٹرمپ نے مشکل علاقائی حالات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور فیصلہ کن کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے حکومت پاکستان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے بعد اوول آفس کا دورہ بھی کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملنا میرے لیے اعزاز ہےفیلڈ مارشل عاصم منیر

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر سے ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، میں نے انہیں جنگ روکنے پر شکریہ کیلئے مدعو کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں سے تجارتی معاہدے پر بات ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے، پاکستان ایران کو دیگر لوگوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر جانتا ہے، وہ اس صورتحال پر خوش نہیں ہیں۔

امریکا کا ایران پر بمباری کرنے کا اشارہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button