قومی خبریں
فیصل چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل چوہدری کو پولیس نے باضابطہ گرفتار کرکے اڈیالہ جیل چوکی منتقل کردیا۔

فیصل چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا۔
فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پر گرفتار کیا گیا۔
فیصل چوہدری عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
گزشتہ روز فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے کے معاملے پر ان کی عملے کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔
فیصل چوہدری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نازیبا الفاظ کہنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔