قومی خبریں

سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ ساڑھے 4 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری

کراچی: سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ ساڑھے 4 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

70 / 100 SEO Score

کراچی: ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ ساڑھے 4 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

سندھ اسمبلی  کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کے زیر صدارت ہوا، جس میں وزیر قانون ضیا الحسن لنجار، پیپلز پارٹی(PPP)، ایم کیو ایم(MQM)، جماعت اسلامی(JI) اور پی ٹی آئی(PTI) کے حمایتی ارکان نے شرکت کی۔

تاہم جماعت اسلامی کے محمد فاروق نے تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کی۔ وی نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد فاروق کا کہنا ہے کہ اراکین کی تنخواہوں میں 3 لاکھ روپے کا اضافہ عوامی مسائل کے پیش نظر درست فیصلہ نہیں ہے۔ جبکہ حمایتی ارکان کا موقف تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button