قومی خبریں

فیصلے سڑکوں پر کرنے ہیں تو اسمبلی ختم کریں: محمود خان اچکزئی

محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے

فیصلے سڑکوں پر کرنے ہیں تو اسمبلی ختم کریں، تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے۔ چمن میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیرِ اہتمام قومی جرگے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی حیثیت ہی ختم کر دی گئی ہے۔

حکمرانوں کو پاکستان کی صورتحال کا اندازہ نہیں، محمود اچکزئی

محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ ملک چلانے کا واحد حل ہے کہ آئین کو اپنے آپ پر لاگو کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جرگے کے فیصلوں سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔ تحریک تحفظ آئین کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ٹیبل ٹاک سے مسائل حل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button