جرم و سزا
فیروز والا: ٹرالر کی ٹکر سے 1 نوجوان جاں بحق
جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل پر سوار 3 نوجوانوں کو کچل ڈالا۔

فیروز والا: ٹرالر کی ٹکر سے 1 نوجوان جاں بحق
فیروز والا (عمر شہزاد سے ) فیروز والا رانا ٹاؤن جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 3 نوجوانوں کو کچل ڈالا۔
حادثے میں 1 نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہیں جن میں سے 1 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال شفٹ کیا جبکہ جان بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ عمیر ولد عبدالستار جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 22 سالہ ارسلان ولد فریاد سکنہ مرید کے اور علی حمزہ کے نام سے ہوئی۔
جان بحق نوجوان کی ڈیڈ باڈی پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔










