علاقائی
فیروز والا: عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار
عوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگے، خبر نشر ہونے پر سی ای او ہیلتھ شاعر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ان ایکشن

فیروز والا: عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار
فیروز والا (عمر شہزاد سے ) سینیئر صحافی و تجزیہ نگار کی جانب سے فیروزوالہ میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار کی نشاندہی پر جو معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے تھے۔
خبر نشر ہونے پر سی ای او ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر ابرار بھٹی اور ڈرگ انسپیکٹر رانا شاہد نے چھاپہ مارا۔
انہوں نے ٹیم کے ہمراہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ونڈالہ دیال شاہ میں عرصہ دراز سے جعلی میٹرک کی سند اور جعلی ڈسپنسر کے ڈپلومے پر کلینک اور میڈیکل سٹور چلانے والے جعلی ڈاکٹر رانا طارق حسین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس کے میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا۔
جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈپٹی ڈی ای او ہیلتھ نے کہا کہ فیروز والا میں معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان عطائیوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھی جائے گی۔










