فیروز والا: الائشوں اور چربی سے آئل بنانے والی فیکٹری مسمار
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ نے آپریشن کیا، کارخانے سے مضر صحت اٹھ ڈرم آئل، دو ڈرام تیزاب اور 40 من چربی قبضہ میں لے کر تلف کر دی گئی

فیروز والا: مضر صحت آئل بنانے والی فیکٹری مسمار
فیروزوالہ ( عمر شہزاد سے ) فیروزوالہ کے علاقہ حیدر روڈ میں واقع جانوروں کی الائشوں اور چربی سے آئل بنانے والی فیکٹری اے سی فیروزوالہ عدیل خان اور ٹی ایم اے کا عملہ نے فیکٹری کو مسمار کر کے سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ائل بنانے والے کارخانے کے خلاف ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ نے آپریشن کیا جس میں کارخانے کو مسمار کر دیا گیا۔
فیروز والا: الائشوں اور چربی سے آئل بنانے والی فیکٹری
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کی زیر نگرانی فیروزوالہ کے علاقہ حیدر روڈ میں چربی سے ائل بنانے والے کارخانے کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا کے علاوہ محکمہ فوڈ اتھارٹی، انوائرمنٹ اور ٹی ایم اے فیروزوالا نے حصہ لیا۔ کارخانے سے مضر صحت اٹھ ڈرم آئل دو ڈرام تیزاب اور 40 من چربی قبضہ میں لے کر تلف کی گئی۔ اس سارے کام کو انجام دینے والے آلات قبضہ میں لے لیے گئے۔