بین الاقوامی

فرانس کے نئے وزیراعظم کا جلد اعلان کیا جائے گا، فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ فرانس کے نئے وزیراعظم کا اعلان جلد کیا جائے گا.

صدر میکرون  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے،2027 تک صدر رہیں گے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نے موجودہ وزیراعظم مشیل بارنیئر کو نئی حکومت کی تقرری تک کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی حکم کے بعد فرانسیسی وزیراعظم بارنیئر نئی حکومت کی تقرری تک نگراں کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔

فرانسیسی وزیراعظم مشیل بارنیئر کو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا تھا اور صدر میکرون سے ملاقات میں وزیراعظم نے استعفیٰ پیش کر دیا تھا۔

فرانسیسی وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن جماعت کی جانب سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی وجہ سے بارنیئر صرف تین ماہ عہدے پر برقرار رہ سکے۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پارلیمنٹ کے اراکین نے وزیراعظم مشیل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کثرت رائے سے منظور کی تھی۔

وزیر اعظم بارنیئر کے اقلیتی اتحاد کا دور حکومت محض تین ماہ بعد ہی اپنے اختتام کو پہنچ گیا جو فرانس کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کا سب سے مختصر دورانیہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button