پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شعیب اختر نے ایک مقامی نیوز چینل پر حالیہ پیشی کے دوران دونوں فریقوں کو مشورہ دیا۔فخر زمان کی قومی اسکواڈ سے طویل اخراج پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شعیب اختر نے پی سی بی کی اندرونی سیاست پر انگلی اٹھائی۔ شعیب اختر نے کہا کہ فخر زمان ایک اچھا، سمجھدار اور پرعزم کھلاڑی ہے لیکن آپ نے اپنی انا کی وجہ سے اسے غیر ضروری طور پر ٹیم سے نکالا دیا ہے۔
49 سالہ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ’فخر کی مہارت بالآخر پاکستان کے لیے ناگزیر ہو جائے گی، اگر آپ اسے ابھی نہیں بھی کھلاتے تو آپ کو جلد یا بدیر اس کی ضرورت ہوگی۔
فاخر کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے شعیب اختر نے ان پر زور دیا کہ وہ عوامی بیانات دینے سے گریز کریں اور میدان میں مضبوط پرفارمنس دینے پر توجہ دیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ ’فخر کو بھی ایک بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ ایسے بیانات دینا بند کردے۔ اس کے بجائے اسے پرفارم کرنا چاہیے اور اپنے بلے کو بات کرنے دینا چاہیے۔‘‘